بورڈ آف ڈائریکٹرز
مسز. شازیہ آغا - چیئرپرسن
مسز شازیہ آغا جامعہ کراچی سے علوم اسلامیہ میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری ہولڈر ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے دو عدد پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما، جن میں ایک اسلامک کالج آف ایڈوانس اسٹڈیز (برطانیہ) اور دوسری ہائر ایجوکیشن کے شعبے میں مڈ لسیکس یونیورسٹی (برطانیہ) سے، حاصل کر رکھے ہیں۔ آج کل وہ ایک امریکی تعلیمی ادارے میں ریلیشن شپ کوچ پروگرام میں سرٹیفکیشن کے حصول میں کوشاں ہیں۔ مسز شازیہ آغا ایک معروف انسان دوست شخصیت ہیں جو کئی اداروں کی فلاحی سرگرمیوں میں قابل ذکر لگاؤ کے ساتھ حصہ لیتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کراچی کے کئی پسماندہ علاقوں میں خواتین کے لیے الہادی ایجوکیشنل ووکیشنل سینٹر قائم کیے ہیں جن کا مقصد خواتین میں ناخواندگی کا خاتمہ اور خود اعتمادی و خود آگہی کا فروغ ہے۔ ان کے دیگر کاموں میں ایک خود مختار بیوی اور عورت کے لیے چھ ہنروں پر مشتمل ورکشاپ کا انعقاد اور انفرمیٹکس انسٹی ٹیوٹ کراچی میں انڈر گریجویٹ طلبا کو علوم اسلامی کی تعلیم دینا ہیں۔مسز شازیہ آغا ویلفیئر ٹرسٹ، جو کہ آغا اسٹیل انڈسٹریز کا ایک سی ایس آر منصوبہ ہے، کی سرگرمیوں مین بے حد سر گرم عمل رہی ہیں۔ ان کی ذاتی دلچسپی کی بنا پر یہ سی ایس آر منصوبے ملک کے پسماندہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مثالی انداز میں کام کر رہے ہیں۔
مسٹر. حسین اقبال آغا - ایگزیکٹو ڈائریکٹر
حسین اقبال آغا، آغا اسٹیل انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سی ای او ہیں۔ اس حیثیت میں وہ آغا اسٹیل انڈسٹریز کو مل صف اول کی اسٹیل ساز کمپنی بنا کر پاکستان کی اسٹیل کی صنعت کوکی جہتوں سے روشناس کرانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ حسین اقبال آغا نے کراچی امریکن اسکول سے سال 2005 میں اپنی جماعت میں نمایاں پوزیشن کیساتھ گریجویشن کیا اور اپنی عطائے اسناد کی تقریب میں خطبہ استقبالیہ پڑھنے کے اہل قرار پائے۔ گریجویشن کے بعد حسین آغا نے بینٹ لے یونیورسٹی میں داخلہ لیا جو کہ شمالی امریکہ کے 20 سر فہرست بزنس اسکولوں میں سے ایک ہے۔ سال 2009 میں حسین آغا نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیچلرز آف مینجمنٹ کے ساتھ اپنی انڈر گریجویٹ ڈگری اپنی جماعت میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے 10 سرفہرست طالبعلموں کی صف میں شامل ہوتے ہوئے حاصل کی۔ مزید انہوں نے بینٹ لے یونیورسٹی کے میکلم گریجویٹ اسکول آف بزنس سے آنرز کے ساتھ اپنی ایم بی اے کی تعلیم کو مکمل کیا۔ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد انہوں نے اسٹیل سازی کے کئی کورسز کیے
مسٹر. رضا اقبال آغا - ایگزیکٹو ڈائریکٹر
رضا اقبال آغا اے ایس آئی ایل کے ڈائریکٹر ہونیکے ساتھ ساتھ ڈینم انٹرنیشنل پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ رضا آغا نے کراچی امریکن اسکول سے 2002 میں گریجویشن کی جس کے بعد انہوں نے ماؤنٹ آئی ڈایونیورسٹی، نیوٹن، میسا چوسیٹس، امریکہ میں داخلہ لیا۔ کاروبار اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں دلچسپی کے باعث انہوں نے مینجمنٹ اور مارکیٹنگ کے مضامین کے ساتھ 2006 میں بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلرز مکمل کیا۔رضا آغا سال 2006 میں گروپ کے ٹیکسٹائل ڈویثرن میں شمولیت کے لیے پاکستان واپس آ گئے۔ مارکیٹنگ میں ان کی خصوصی دلچسپی اور ماہرانہ انتظامی صلاحیتوں کے نتیجے میں ڈینم انٹرنیشنل سالہا سال ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔
مسٹر. عسکری اصغر آغا - نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر
عسکری اصغر آغا کاروباری برادری کا ایک معروف نام ہیں جو پاکستان کی تعمیراتی اور شپ بریکنگ صنعتوں کا ۱۹ سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ عسکری اصغر آغا نے کیلیفورنیا یونیورسٹی، فلرٹن، امریکہ سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلرز ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔عسکری آغا کراچی کی چند بہترین عمارتوں کی تعمیر سے وابستہ رہے ہیں اور علی ڈیولپرز، زوہے اسٹیٹ اینڈ ڈیولپرز، اے اینڈ زی ایسوسی ایٹس، اے اینڈ اے ایسوسی ایٹس، کاسموس پراپرٹیز اور عمارشپ بریکنگ کے ساتھ مختلف حوالوں سے وابستہ رہ چکے ہیں۔ عسکری آغا اے ایس آئی ایل کے توسیعی منصوبوں میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے تجربے اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ اے ایس آئی ایل کاروباری تنوع اور عمودی انضمام کے ذریعے مالی خوشحالی و استحکام کے حصول کا ارادہ رکھتی ہے۔
مسٹر محمد آصف - نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر
Mr. Muhammad Asif is a non-executive director of Agha Steel Industries Limited. He holds a bachelor’s degree in Commerce from University of Karachi. He has extensive business background which expands over 6 decades in various sectors.
مسٹر. اکبر علی پسنانی - نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر
اکبر علی پیسنانی پاکستان کے انتہائی قابل ذکر کاروباری مشیر ہیں۔ وہ پاکستان کے معروف انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے رکن ہیں۔ وہ چیئرمین آغا خان کلچرل سروس پاکستان، چیئرمین چیراٹ پیکجنگ لمیٹڈ، چیئرمین گرین ٹیک سلوشنز پاکستان لمیٹڈ اور چیئرمین دی فرسٹ مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ بھی ہیں۔ قبل ازاں اکبر علی پیسنانی آرکروما پاکستان لمیٹڈ، اتھارٹی اینڈ گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور میر پور خاص شوگر ملز کے نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔اس وقت وہ جوبلی انشورنس کمپنی لمیٹڈ، ، ایئر سفیر لمیٹڈ، گریوزسی این جی پرائیویٹ لمیٹڈ، گویوز پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ اور انڈسٹریل پروموشن سروسز پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ہیں
مسٹر. عامر ناظم حاجی - ایگزیکٹو ڈائریکٹر
Mr. Amer Nazim Haji is a reputable name in the manufacturing and trading sector. Currently he is the managing director of Resale international private limited. Previously he was marketing director of Alucan Private limited manufacturer of Aluminum collapsible tube. He has an overall experience of around 26 years with private limited companies. Mr. Amer Nazim Haji holds Bachelor’s degree in Business Administration from Nova University USA. Mr. Amer Nazim Haji will be a pivotal figure in the overall strategic expansion plans of ASIL. اے ایس آئی ایل کاروباری تنوع اور عمودی انضمام کے ذریعے مالی خوشحالی و استحکام کے حصول کا ارادہ رکھتی ہے۔